افغانستان نے بنگلہ دیش کے ہوش اُڑادیئے

30  ستمبر‬‮  2016

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل (آج) ہفتہ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے ٗ پہلے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش نے 7 رنز سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں افغان ٹیم نے عمدہ کم بیک کیا اور 2 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔واضح رہے کہ افغانستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 208 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان افغانستان نے ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کپتان اصغر استنکزئی نے 57 اور محمد نبی نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد شہزاد 35، نوروز مینگل 10، حشمت اللہ شاہدی 14، نجیب اللہ زدران 22 اور راشد خان 5 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 4، مصدق حصین 2، مشرفی مرتضی اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل میزبان بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کی تو بلے باز بیٹنگ کرتا بھول گئے، کوئی بیٹسمین نصف سنچری بھی نہ بنا سکا اور مصدق حسین نے سب سے زیادہ 45 رنز کی ناٹ آٹ اننگز کھیلی۔ تمیم اقبال اور سومیا سرکار20،20، محمد اللہ 25، مشفق الرحیم 38، شکیب الحسن 17، صابر رحمان 4، مشرفی مرتضی 2، تیج الاسلام 10 اور روبیل حسین 10 رنز بنا سکے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3 جب کہ محمد نبی اور میرواعظ اشرف نے 2،2 اور نوین الح اور رحمت شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر محمد نبی کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…