دنیا کے نالائق ترین افراد، جن کے قدموں میں کامیابی بچھ گئی

17  جنوری‬‮  2019

کچھ کر گزرنے کا جذبہ انسان کو منزلوں سے بھی آگے لاکھڑا کرتا ہے۔ ہم اپنی عقل اور سمجھ بوجھ کے مطابق ہی اپنی زندگی کا لائحہ عمل طے کرتے ہیں۔ ہم انہی خوابوں کو حقیقت کے روپ میں دھارنے کی کوشش کرتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ ہماری کوشش اور مستقل مزاجی سے حاصل ہو جائیں گے۔ کچھ لوگ ان حدود سے آگے کی سوچ پالتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کامیاب انسان اور امیر آدمی بننے کیلئے تعلیم اور اچھی ڈگری کا حصول انتہائی ضروری ہے۔ ایک محاورہ زبان زدعام ہے

’’پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب
کھیلو گے کودو گے ہو گے خراب‘‘
مگر کبھی کبھی ایسابھی ہوتا ہے کہ جو کھیلنے والے اور تعلیم کوناپسند کرنے والے ہوتے ہیں وہی زندگی میں کامیاب ہوتے ہیں۔ وہ پڑھے لکھے لوگوں کو اپنے ہاں ملازم رکھتے ہیں اور ان پر حکم چلاتے ہیں۔ اس مضمون میں ہم چند ایسی شخصیات کی بات کریں گے جن کو پڑھائی نا پسند تھی یا جن کو تعلیمی اداروں نے اچھے طالب علم نہ ہونے کی وجہ سے نکال دیالیکن وہ افراد زندگی میں کامیاب ترین شخصیت بن گئے۔
 اوپیراو نفرے :

jhjgh

اوپیراو نفرے 29جنوری1954ء کو امریکا میں پیدا ہوئیں‘ انہیں میڈیا کی ملکہ کے نام سے جانا جاتا ہے‘ ان کے ٹی وی شو کا نام”The Oprah winfrey show” ہے جو1986ء سے 2011ء تک مسلسل چلتا رہا۔ یہ دنیا کا سب سے لمبا عرصہ چلنے والا شو تھا‘ ا س شو نے بے شمار ایوارڈز حاصل کئے‘ اس شو کی وجہ سے اوپیراو نفرے کو صدارتی ایوارڈ بھی ملا جو صدر باراک حسین اوباما نے انہیں نوازا۔ ہاورڈ یونیورسٹی نے اوپیراو نفرے کو اعزازی ڈگری سے بھی نوازا۔

اوپیراو نفرے انتہائی غریب فیملی سے تعلق رکھتی تھیں اور آج جس مقام پر وہ موجود ہیں اس کیلئے انہوں نے بے انتہاء محنت کی۔ اوپیراو نفرے بیسویں صدی کی امیر ترین امریکی خاتون ہیں۔ اوپیراو نفرے‘ غریب ہونے کی وجہ سے پڑھائی میں کوئی خاص ڈگری حاصل نہ کر پائیں‘ ان کے ساتھ نو سال کی عمر میں پہلی بار جنسی زیادتی کی گئی۔ ان کی والدہ نے بھی ان کو اپنے سے دور کردیا‘ وہ ایک حجام کے پاس رہیں اور اسے ہی اپنا باپ قرار دیا۔ 14سال کی عمر میں اوپیراو نفرے شادی کے بغیر ہی ایک بچے کی ماں بن گئیں‘ کچھ ماہ بعد بچہ انتقال کر گیا‘ اوپیراو نفرے کو ایک ریڈیو میں نوکری مل گئی اور یہ ان کے کیرئیر کی شروعات تھی۔ اس کے بعد اوپیراو نفرے نے بہت تیزی سے ترقی کی اور منزلیں طے کرناان کے معمول کا حصہ بن گیا۔ اوپیراو نفرے نے فلموں میں بھی کام کیا اور چند فلموں کی پروڈیوسر بھی ر ہیں ۔ان کا عشق بے شمارلوگوں کے ساتھ چلا مگر ابھی تک انہوں نے کسی سے شادی کی ہے نہ ہی بچپن سے اب تک وہ پھر ماں بن سکی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اب ان کے لئے ماں بننا انتہائی مشکل ہے کیونکہ بچپن کے حالات نے اب تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑا۔

میڈونا:

sdd

میوزک کی دنیا میں خواتین کو متعارف کروانے والی میڈونا بھی ایسے لوگوں کی صف میں شامل ہیں جن کو یونیورسٹی سے نکال دیاگیا۔ میڈونا کو1978ء میں مشی گن یونیورسٹی سے فارغ کر دیاگیا تھا۔ ان کو یونیورسٹی سے نکالنے کی ٹھوس وجوہات کا پتا نہیں چل سکا البتہ میڈونانے اس بات کو دل پر نہیں لیا اور پریشان ہونے کے بجائے وہ نیویارک چلی گئیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ پہلی بار نیویارک آئیں تو ان کے ساتھ گن پوائنٹ کے زور پر گینگ ریپ کیاگیا۔ نیویارک میں انہوں نے ایلون ایلے میں ڈانس کو کیرئیر بنانے کیلئے داخلہ لیا اس کے بعد میڈونا80ء کی دہائی میں پاپ میوزک کی آئی کون بن گئیں۔

مزید پڑھئے:قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والی ماڈل گرفتار

تب سے اب تک وہ ہردلعزیز گلوکارہ ہیں۔ اس سے قبل میوزک کی دنیا پر مردوں کا راج تھا۔ میڈونا کی ایک البم کی تین سو ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں‘ اسی بدولت ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیاگیا۔میڈونا میوزک ورلڈ کو ختم کرنے کے بعد اداکاری میں بھی جلوہ گر ہوئیں اور اس میں بھی خود کو منوایا اور کئی ایوارڈز حاصل کئے۔ میڈونا کا نام بیسویں صدی کی طاقتور25خواتین میں شامل ہے۔ میڈونا دنیا کے امیر ترین لوگوں میں بھی اپنی شناخت رکھتی ہیں۔

ٹام ہنیکس:

yy
ایک اورشخصیت جسے یونیورسٹی سے نکالاگیا وہ ٹام ہنیکس ہیں۔ورسٹائل فلم سٹار نے فلموں میں ہر طرح کے کردار نبھا کر کروڑوں شائقین کے دلوں پر راج کیا۔ وہ تاریخ کے دوسرے بڑے اداکار ہیں جس نے1993ء سے1994ء میں مسلسل آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے نہ صرف تاریخی شہرت پائی ہے بلکہ باکس آفس سے سٹار آف آل ٹائمز کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ان کی شہرہ آفاق فلم’ ’دی سیونگ پرائیویٹ ریان‘‘ نے نہ صرف پبلک سروس ایوارڈ جیتا جونیوی کی جانب سے سو یلین کو دیا جانے والا سب سے بڑا یوارڈ ہے۔ شہرت کی بلندی پر پرواز کرنے والے اس اداکار ٹائم ہنیکس کو اس وقت کالج سے نکالاگیا تھا جب وہ تھیٹر کی تعلیم حاصل کررہے تھے۔ ادھر انہیں کالج سے نکالاگیا اور ادھر ساتھ ہی انہیں گریٹ لیکس تھیٹر فیسٹیول اوہو میں حصہ لینے کا موقع مل گیا جہاں قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور ان کے فلمی کیرئیر کا آغاز ہوا‘ کامیابیاں پاؤں چومتی گئیں اور انہوں نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔

 ڈیوڈپلوف:

hjgh
ڈیوڈپلوف کو1989ء میں ڈیل آویریونیورسٹی سے فارغ کر دیاگیا تھا۔ یہاں سے نکلنے کے بعد وہ کل وقتی سیاست میں آئے اور اپنے اہداف پا کر 2010ء میں دوبارہ اسی یونیورسٹی میں ڈگری لینے کیلئے داخل ہوئے اور اس مرتبہ وہ ڈگری لیکر ہی یونیورسٹی سے نکلے۔ ڈیوڈ پلوف باراک اوباما کی صدارتی انتخابات مہم2008ء کے نہ صرف انچارج تھے بلکہ اس تھنک ٹینک کے سربراہ بھی تھے جس نے انتخاب جیتنے کی حکمت عملی واضح کی تھی۔ صدر اوباما نے اپنی پہلی تقریر میں ڈیوڈ پلوف کی تعریف بہت ہی خوبصورت الفاظ میں کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی انتخابی مہم کے اس ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے اسے نہایت احسن اور کامیاب طریقے سے چلایا۔ ان الفاظ کی روشنی میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ڈیوڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کا بہترین سیاسی دماغ ہے۔ ڈیوڈ پلوف نے اسی موضوع پر ایک کتاب بھی لکھی ‘جس کا نام”The Audacity to Win” ہے اور اس میں کامیابی کے گربتائے گئے۔ یہ کتاب2009 ء میں شائع ہوئی اور نیویارک میں بکنے والی تمام کتابوں سے بازی لے گئی۔

 جیمز کیمرون:

ghgf
ہالی و وڈ کے معروف ہدایتکار جیمز کیمرون کو فلٹرن کالج سے اس وقت نکالاگیا جب وہ فزکس میں ماسٹرڈگری لینے کیلئے کوشاں تھے۔ کالج سے نکالے جانے پر کیمرون نے ایک ہوٹل میں ویٹرس سے شادی کرلی اور خود ایک ٹرک ڈرائیور کی نوکری کرلی۔ وہ مقامی سکول کیلئے ٹرک چلانے لگے لیکن ان کا تخلیقی ذہن ہمہ وقت کچھ نہ کچھ کرنے کی جستجو میں رہتا اور آخر دنیا نے دیکھا کہ اس ذہین ہدایتکار نے سائنس فکشن پر کس قدر غیر معمولی فلموں کا اجراء کیا اور باکس آفس پر دھوم مچائی۔ انہوں نے لاتعداد ایوارڈز جیتے اور وہ ان چند فلم میکرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک شام تین آسکر ایوارڈز اپنے نام کئے۔ ان کی معروف فلم ٹائی ٹینک1997ء میں ریلیز ہوئی۔ یہ پہلی فلم تھی جس نے ایک بلین ڈالر کی ریکارڈ کمائی کی اور 11اکیڈمی ایوارڈز جیتے جبکہ14کیٹیگریز میں نامزد ہوئی۔ کیمرون نہ صرف ایک بہترین فلم میکر ہیں بلکہ وہ آبی مہم جو بھی ہیں۔ انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے سمندر کی سب سے گہری وادی تک کا سفر کیا اور وہ دنیا کے پہلے مہم جو ہیں جو اس کیلئے اپنی ڈیپ سی چیلنجز سب میرین میں ماریناٹرنیچ تک پہنچے۔

 ٹیڈٹرنر:

664053-73d01e64-84a7-11e3-993a-e0590e98e9fb
کاروباری دنیا کے آئیکون ٹیڈٹرنر امریکا کے سب سے بڑے پرائیویٹ لینڈ ہولڈر ہیں‘ انہوں نے کیبل نیوز چینل سی این این کا اجراء کر کے میڈیا میں ایک نئے انقلاب کی بنیاد رکھی۔ وہ چیری ٹیبل گڈویل گیمز کے بھی بانی ہیں‘ ان کی شہرت یہاں تک ہی محدود نہ رہی بلکہ بچوں کیلئے کارٹون نیٹ ورک بنانا ان کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے۔ یہ دنیا کا واحد کارٹون چینل ہے جہاں24گھنٹے کارٹون فلمیں چلتی ہیں ۔انہوں نے2008ء میں اپنی سوانح عمری’’آئی می ٹیڈ‘‘ لکھی۔ اس کامیاب انسان کو براؤن یونیورسٹی نے اس الزام کی پاداش میں کالج سے نکال دیاتھا کیونکہ کمرے سے ایک خاتون برآمد ہوئیں تھیں جو کالج کے قواعد و ضوابط کے خلاف تھا۔

 مارک زکربرگ:

gggg

آپ یہ پڑھ کر حیران ہوں گے کہ مارک زکربرگ کون ہے؟ اس سے پہلے کہ یہ بتایا جائے یہ کون تھے‘ آپ یہ جان لیں کہ زکربرگ کو ہاورڈ یونیورسٹی سے نکالاگیا تھا۔ دنیا کی اس معروف یونیورسٹی سے نکالے جانے کے بعد کوئی اپنے کیرئیر کے حوالے سے منصوبہ بنا سکتا ہے لیکن زکربرگ نے اسے دل پر لینے کے بجائے دنیا کوفتح کرنے کی ٹھان لی اور انہوں نے دنیا فتح کی۔ مارک زکربرگ وہ ہیں جنہوں نے فیس بک بنایا۔ بطور چیئرمین فیس بک انہوں نے دنیا کے لاکھوں افراد کو جوڑا اور ایک ایسی دنیا کی بنیاد رکھی کہ آج ہر وقت کروڑوں شائقین ایک دوسرے سے رابطوں میں رہتے ہیں۔2010ء میں انہیں’’پرسن آف دی ائیر‘‘ کا خطاب دیاگیا۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ مارک زکربرگ محض بیس سال کی عمر میں16.8بلین ڈالر کما چکے تھے۔

 فرینک لائیڈ رائٹ:

رائٹ ماہر تعلیم انٹیریئر ڈیزائنر اور ماہر تعلیم ہیں۔ انہوں نے آرگینک آرکیٹکچر کی فلاسفی متعارف کروائی اور ان کی اس فلاسفی کا عملی نمونہ1935ء میں اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے کغمان رہائشی منصوبہ بنایا جوامریکی تعمیرات کا نادرنمونہ ہے۔ انہوں نے ایک ہزار سے زائد ڈھانچے بنائے جبکہ532 منصوبہ جات کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔اس عظیم ماہر تعمیرات کو1987ء میں یونیورسٹی سے نکالاگیا تو وہ ملازمت کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے۔ آج امریکا میں فالنگ وائر گوگنہیم میوزیم روکری بلڈنگ اور پارک ان ہوٹل میں ان کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

 سٹیو جابز:

1000509261001_1822941199001_BIO-Biography-31-Innovators-Steve-Jobs-115958-SF
آج اگر سٹیو جابز کو کوئی نہیں جانتا تو یہ حیرت کی بات ہے۔ آئی میک آئی ٹیونز آئی پیڈ آئی فونز ایپل رئیل سٹورزآئی ٹیونز سٹور اور اے پی پی سٹور کے مالک چیئرمین اور موجد سٹیوجابز کو ریڈ کالج سے اس وقت فارغ کیاگیا تھا جب انہیں داخل ہوئے ابھی چھ ماہ بھی نہیں گزرے تھے اور فیس نہ جمع کروانے کی پاداش میں انہیں نکال دیاگیا۔ وہ بہت دکھی دل سے کالج سے نکلے اور دماغ میں یہی سوار تھا کہ اگر ٹیوشن فیس جمع کروانے کیلئے پیسے نہیں ہیں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ تعلیم کے دروازے ہی بند کر دئیے جائیں۔ ایک مقصد لے کر کالج سے نکلے اور پھر کمپیوٹر کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ انہیں’’بابائے ڈیجیٹل انقلاب‘‘ قرار دیاگیا ہے۔

بل گیٹس:

fdgd

ہاروڈ یونیورسٹی نے بل گیٹس کو سیکنڈ ائیر میں فارغ کر دیا تھا‘ یونیورسٹی سے نکلے بل گیٹس نے اپنے دوست پال ایلین کے ساتھ مل کر کمپیوٹر کی کمپنی’’مائیکروسافٹ‘‘کی بنیاد رکھی اور کامیابیوں کا ایسا سفر طے کیا جو کسی اور کو نصیب نہ ہوسکا۔ ہاروڈ نے انہیں یونیورسٹی سے نکالنے پر فخر سے اس بات کا اعلان کیا کہ ہاورڈسے نکالے گئے کامیاب ترین شخص۔ کالج سے دھتکارے گئے بل گیٹس کے2013ء میں اثاثے72.7بلین ڈالر تھے‘

مزید پڑھئے:کرشمہ کپور آئٹم نمبر میں کرشمہ دکھانے کو تیار

یہ دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے اور بعدازاں انہوں نے اپنی بیوی سے مل کر’’بل اینڈ میلنڈا فاؤنڈیشن‘‘ کی بنیاد رکھی اور اس کیلئے28بلین ڈالر کی خطیر رقم مختص کی۔ بل گیٹس نے سافٹ وئیر کی دنیا میں انقلاب برپا کر کے کچھ کتابیں بھی لکھیں بلاشبہ وہ ایک کامیاب ترین شخص ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…