بلی اپنے بیمار بچے کو ہسپتال لے آئی، ویڈیو وائرل

2  اپریل‬‮  2021

انقرہ (نیوز ڈیسک) انسان بیمار ہوں تو وہ ہسپتال کا رخ کرتے ہیں تاکہ دوائی حاصل کی جائے اور اپنے مرض کا علاج کرایا جائے، نجی ٹی وی چینل نے ایک انوکھی خبر دی ہے جسے جان کر آپ کو بھی حیرانی ہو گی، ترکی کے ضلع ازمیر میں ایک بلی اپنے بیمار بچے کو ایک ہسپتال لے آئی۔ بلی کے ہسپتال آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں بلی اپنے بیمارے بچے کو منہ میں اٹھائے ہسپتال آتی ہے، دروازے پر کھڑے لوگ بلی کو راستہ دے دیتے ہیں کچھ لوگ دوسرے لوگوں کو راستہ دینے کا کہتے ہیں، جب ڈاکٹرز

نے بلی کے بچے کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ بلی کے بچے کی آنکھ میں انفیکشن تھا، اس کیس کو بعد ازاں جانوروں کے ڈاکٹر کی طرف منتقل کردیا گیا۔ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں بلی کے دو بچے موجود ہیں اور ان کی آنکھوں میں ایک نرس ڈراپس ڈال رہی ہے، ہسپتال کے عملے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اس بلی کو اکثر کھانا اور دودھ دیتے رہتے تھے، ہمیں اس کا بالکل علم نہیں تھا کہ نے بچے بھی دیے ہوئے ہیں۔ غرض یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے جس میں بلی اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…