میرا شوہر امام مسجد ہے ، وہ طلاق دیکر اپنے دوست کیساتھ۔۔ 6مرتبہ نکاح اور حلالہ کرنے والی پاکستانی خاتون کی کہانی

16  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایسا امام مسجد جس نے 6مرتبہ اپنی بیوی کو طلاق دی اور 6مرتبہ حلالہ کروایا، نجی ٹی وی پروگرام میں شمع کی آب بیتی سن کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شمع نامی خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند امام مسجد تھا اور ہماری شدہ ارینج میرج تھی ، میرا خاوند غصیلہ، جھگڑالو اور قوم پرست شخص تھا۔

کیونکہ میرا تعلق اس کی برادری سے نہ تھا جس کی وجہ سے اس کے خاندان میں بھی اس چیز کو لےکر لڑائی جھگڑے چلے جن کا بہانہ بنا کر اس نے شادی کے 2یا ڈھائی سال بعد مجھے طلاق دیدی اس وقت میرا ایک بچہ تھا۔ طلاق کے بعد میں اپنے والدین کے گھر واپس آگئی اور اپنے بچے کے حصول کیلئے بے چین رہی، اسی دوران مجھے میرے خاوند نے پیغام بھیجا کہ میں بچہ نہیں لے جانے دوں گا اور جہاں جائو گی وہاں چین سے بیٹھنے بھی نہیں دوں گا اور مجھ پر دبائو ڈال کر حلالہ کا کہا گیا اور حلالہ کیلئے میرا نکاح اپنے ایک دوست سے کر دیا جس کے ساتھ میں ایک دن رہی ، اس کے بعد اس کے دوست نے مجھے طلاق دی اور میں نے عدت پوری ہونے کے بعد اپنے پہلے شوہر سے شادی کر لی۔ شمع نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ اس طرح مجھے میرے امام مسجد شوہر نے 6مرتبہ طلاق دی اور 6مرتبہ مجھے حلالہ کے عمل سے گزرنا پڑا۔ شمع نے آخر کار تنگ آکر صارم برنی ٹرسٹ میں پناہ لے لی اور ٹرسٹ کے بانی صارم برنی جو پروگرام میں شریک تھے نے بتایا کہ شمع دماغی طور پر بہت متاثر ہو چکی تھی جب یہ ہمارے پاس آئی۔ اس نے تنگ آکر ہمارے پاس پناہ لی اور اب اس نے اپنے بچوں سے دوری صرف اس وجہ سے برداشت کی ہوئی ہے کہ یہ نکاح اور حلالہ کا سلسلہ ختم ہواور شمع اب ہمارے پاس ہے۔ ہم نے اس کے شوہر کے خلاف علاقہ مکینوں کو تمام حالات بتائے جنہوں نے اس کے امام مسجد شوہر جو وہاں مسجد میں فرائض سر انجام دے رہا تھا کو مسجد سے نکال دیا اور اب وہ کسی اور علاقے کی مسجد میں امامت کروا رہا ہے۔ شمع کے ساتھ کیا بیتتی رہی۔۔ ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…