مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کی اہم بیٹھک لندن میں طلب کر لی

17  جون‬‮  2023

لاہور(این این آئی) آئندہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور ممکنہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کی اہم بیٹھک لندن میں طلب کر لی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے زیرصدارت مسلم لیگ (ن )کی ٹاپ قیادت کا اجلاس آئندہ ہفتے کے دوران لندن میں نواز شریف کے دفتر میں ہو گا،

وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم وفاقی وزرا و دیگر رہنما لندن اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق لندن اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے، اجلاس میں عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی بارے بھی مشاورت ہو گی، نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوا تو اس سے پہلے تاحیات نااہلی کے خاتمے، واپسی کے شہر اور استقبال کی تیاریوں پر بھی غور ہو گا۔لندن اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سمیت ملک بھر میں پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں سے ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت ہو گی،

اجلاس میں پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممکنہ امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم بارے غور ہو گا، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ پنجاب سے ممکنہ امیدواروں کی فہرستیں نواز شریف کو پیش کرینگے۔پارٹی ذرائع کے مطابق لندن اجلاس میں عوام کو آئندہ عام انتخابات سے قبل فوری ریلیف دینے کے اقدامات بارے حکمت عملی بھی طے کئے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں مسلم لیگ کے انتخابی منشور کے نکات پر بھی حتمی غور کیا جائے گا۔لندن اجلاس میں آئندہ نگران وزیراعظم کے لئے حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے ممکنہ ناموں پر بھی مشاورت ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر رہنما ممکنہ طور پر سوموار یا منگل کو لندن کے لئے روانہ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…