پاکستان معاشی تاریخ کے مشکل ترین مرحلے سے گزر رہا ہے ،اسحاق ڈار نے خرابی کی اصل ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قراردیدیا

9  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت معاشی تاریخ کے مشکل ترین مرحلے سے گزر رہا ہے ، خرابی کی اصل ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی تاریخ کے مشکل ترین مرحلے سے گزر رہا ہے، اس معاشی صورتحال کی خرابی کی اصل ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کی سابق حکومت ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات گزشتہ حکومت کی معاشی بدانتظامی، بدعنوانی، عناد پسندی اور اقربا پروری کا شاخسانہ ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی غلط معاشی پالیسی کی وجہ سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ 17.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہوئی، آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل پاکستان کے لئے انتہائی اہم تھی لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے اس نازک صورتحال میں حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا،

پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں سبسڈی کے ذریعے کمی کر دی، ایسے اقدامات اٹھائے جو کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی خلاف ورزی تھی، سابقہ حکومت کے وزیر خزانہ نے فون کر کے دو صوبائی وزرائے خزانہ پر شدید دبائو ڈالا کہ وہ اپنا قومی فریضہ انجام نہ دیتے ہوئے آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژ کریں، یہ اقدامات نئی حکومت کے لئے بارودی سرنگیں بچھانے کے مترادف تھے جن سے مالی خسارے میں اضافہ ہوا اور پاکستان اور آئی ایم ایف کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ چور مچائے شور کے مترادف ان تمام حالات کی ذمہ داری نئی حکومت پر ڈالنے کی کوشش کی، انہیں یقین تھا کہ معاشی حالات اتنے خراب ہو جائیں گے کہ کوئی پاکستان کو ڈیفالٹ سے نہیں بچا سکے گا، یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ طرز عمل تھا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادی جماعتوں کے بھرپور تعاون سے ایسے معاشی فیصلے کئے جا رہے ہیں جن کی وجہ سے ان ملک دشمن لوگوں کے عزائم پورے نہیں ہو پا رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…