صدر عارف علوی کی نیشنل بینک کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو رقم واپس کرنے کی ہدایت

3  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل بینک آف پاکستان کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق نیشنل بینک کے عملے نے خاتون کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے فراڈ کا نشانہ بنایا تھا، بینک عملہ اکائونٹ سے زیادہ رقم نکالتا ، کچھ رقم پاس رکھتا اور خاتون کو صرف تین سے پانچ ہزار روپے ادا کرتا۔

صدر مملکت نے نیشنل بینک کو فراڈ سے متاثرہ خاتون کو 87 ہزار روپے واپس کرنے اور فراڈ میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بینک کے عملے نے ناخواندہ خاتون کا استحصال کیا ، بینک ایسے دھوکہ بازوں سے چوکنا رہے۔ صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شیر محمد (شکایت کنندہ) کا اپنی بہن منظور فاطمہ کے ساتھ نیشنل بینک میں مشترکہ اکائونٹ تھا، بہن ایک ناخواندہ خاتون تھی جو رقم نکالنے کے لیے بینک جاتی تھی، بینک عملہ نے خاتون کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اس کی رقم سے محروم کردیا۔ شکایت کنندہ کے مطابق اکائونٹ میں تقریباً 2 لاکھ روپے تھے جو دھوکہ دہی کی وجہ سے صرف 11 ہزار روپے رہ گئے۔ شکایت کنندہ نے بینکنگ محتسب کو شکایت کی جس نے اس کے حق میں حکم جاری کیا لیکن بعد ازاں ، نیشنل بینک نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس اپیل دائر کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بینک نے اصل حکم کی تاریخ سے 30 دن کی قانونی مدت کے بعد اپیل دائر کی ہے ، موجودہ قانون میں تاخیر کی معافی کی اجازت نہیں دی گئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نیشنل بینک کی اپیل مسترد کی جاتی ہے اور ہدایت کی کہ کھاتہ دار کو 87 ہزار روپے واپس کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…