سیاسی جماعتوں نے خیبرپختونخوا کے عوام سے اچھا سلوک نہیں کیا، عائشہ گلالئی

1  جون‬‮  2023

پشاور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ق)کی رہنماء عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ق قائداعظم محمد علی جناح کی جماعت ہے، 75 سال گزرنے کے باوجود بھی ملک کی حالت سنبھل نہ سکی،عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں،نہ ہی صحت و تعلیم کا نظام موجود ہے ،ملک کی یہ حالت اقتدار کے مزے لوٹنے والے جماعتوں نے کیا ہے،خیبر پختونخوا کے عوام محب وطن ہے لیکن سیاسی جماعتوں انکے ساتھ بھی اچھا سلوک نہیں کیا۔

پشاور پریس کلب میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما و سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور ، چوہدری انصر اور عائشہ گلالئی نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی ۔ اس موقع پر عائشہ گلالئی نے کہاکہ اقتدار میں آنے والے لوگوں نے خیبر پختونخوا کو بد امنی،دہشت گردی اور بم دھماکوں کے سیوا کچھ نہیں دیا،مسلم لیگ ق کی قیادت صاف ستھری اور کرپشن سے پاک ہے ۔ اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر ملک اورنگزیب نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اْنہوں نے کہاکہ میں اپنی کابینہ اور تمام ضلعی تنظیموں کے ساتھ مسلم لیگ ق میں شامل ہوگیا ہوں ۔چوہدری انصر نے کہاکہ الیکشن مہم میں ہمارا نعرہ کرپشن فری پاکستان ہوگا ۔چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں الیکشن لڑیں گے،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہمارا منشور ہے ۔چوہدری شجاعت حسین کی واضح ہدایات ہیں کہ ایماندار اور کرپشن سے پاک لوگوں کو پارٹی میں شامل کرے ،الیکشن میں ہمیں چوہدری سرور ہمیں لیڈ کرینگے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…