آج ہم اس نہج پر پہنچ گئے ہیں جہاں الیکشن بھی کسی چیز کا حل نہیں، شاہد خاقان عباسی

1  جون‬‮  2023

کراچی(این این آئی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ہم اس نہج پر پہنچ گئے ہیں جہاں الیکشن بھی کسی چیز کا حل نہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بات اب مذاکرات کی نہیں بلکہ معاملات طے کرنے کی ہے، جس نہج پر ہم پہنچ گئے ہیں کسی ایک جماعت میں صلاحیت نہیں، بات صرف معیشت نہیں پورے نظام کو تبدیل کرنا ہوگا،

جس طرح ملک چلاتے رہے ہیں اس پورے نظام کو بدلنا ہوگا، کوئی ایک جماعت تنہا ملکی مسائل حل نہیں کر سکتی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈر معاملے میں شامل ہوں، ساتھ بیٹھیں اور ایجنڈا طے کریں، تمام اسٹیک ہولڈر کو ملک کیلیے ساتھ بیٹھنا ہوگا اور کوئی حل نہیں، بیوروکریسی کے نظام کو تبدیل کرنا ہوگا اور نیب کو ختم کرنا ہوگا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں عدلیہ کا جو نظام ہے اس کو بھی تبدیل کرنا ہوگا، پورے ملک کے نظام کو تبدیل کرنا ہوگا اور کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جتنی سیاسی جماعتیں ہیں گزشتہ دو سال میں سب حکومتیں کر چکی ہیں، کوئی بھی سیاسی جماعت مسائل کو حل نہیں کر پائی، آج ہم اس جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں الیکشن بھی کسی چیز کا حل نہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے سب کو مدعو کریں اور ایجنڈا طے کریں، جو لوگ نہیں آتے ان کی اپنی ذمہ داری ہے، ایجنڈا طے کرلیں اور پھر سب کو اسے سپورٹ کرنی چاہیے، مستقبل کیلیے ہمیں ایک سیاسی سوچ چاہیے، ہمیں سیاست ایک طرف رکھنا ہوگی اور ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔اپنی گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو پیسے دیے لیکن ذمہ داری نہیں دی گئی، مشورہ ہے کہ صوبوں کو پیسے خود جمع کرنے کی بھی ذمہ داری دی جائے، میری سوچ ایسی ہے کہ مزید صوبے بنائیں تاکہ وسائل تقسیم ہوں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…