پی ٹی آئی کے مزید 2 رہنما پارٹی چھوڑ گئے

26  مئی‬‮  2023

پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد(این این آئی) سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئرمین بیت المال پنجاب احسن عنصر بھٹی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما احسن عنصر بھٹی نے کہا کہ ابھی کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا، اداروں کے خلاف مہم میں پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دے سکتا، فوج ہماری سرحدوں کی نگہبان ہے جس سے ٹکراؤ ملک دشمنی ہے۔

خیال رہے کہ احسن عنصر بھٹی پی پی 71 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے تھے، وہ بطور چیئرمین بیت المال پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد نے پارٹی سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی ایم این اے شیخ خرم شہزاد نے کہا کہ 11 سال پہلے سیاست شروع کی، 2013ء میں ایم پی اے اور 2018ء میں ممبر قومی اسمبلی بنا، 9 مئی کو جو کچھ ہوا، بہت افسوسناک ہے،

شیخ خرم شہزاد پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ورکرز کا عہدہ چھوڑنے کا بھی اعلان کرتا ہوں، پارٹی چھوڑنے کیلئے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، آئندہ کی سیاست کا فیصلہ دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا، پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ملک سے باہر نہیں جا رہا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…