اسرائیلی اور بھارتیوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کیوں کی؟ بڑا دعویٰ

6  مئی‬‮  2023

کراچی (این این آئی)وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور بھارتیوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کیوں کی؟کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بھارتی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے رہے ہیں جس کا پی ٹی آئی نے حق ادا کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے جو رویہ اختیار کیا وہ مناسب نہیں تھا، بلاول بھٹو نے کشمیر کے معاملے کو دنیا کے سامنے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی الیکشن ہوا نہیں حافظ نعیم نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا، خواجہ آصف جو باتیں کر رہے ہیں ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔سعید غنی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، گلزار احمد، ثاقب نثار سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے، افتخار چوہدری نے پیپلز پارٹی سے بڑی زیادتیاں کیں، ثاقب نثار کا بیٹا پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ افتخار چوہدری کے بیٹے کا کس کو نہیں معلوم، گلزار کی بھی کہانیاں نکلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ان مسائل میں ہیں کیا یہ سیاستدانوں کی وجہ سے ہے، 2018 میں دھاندلی کی گئی اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں بنایا اور چلایا، تمام جماعتیں مانتی ہیں 2018 میں اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو حکومت میں لائی۔وزیر محنت نے کہا کہ سیاست دانوں نے اگر غلط کام کیا تو سزا ملی،کس جج اور جنرل کو سزا ملی؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اگر سچ بولتے ہوئے میری سیٹ چلی جائے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔سعید غنی نے کہا کہ کسی کا بھی گھر توڑنے کی آج بھی مذمت کرتا ہوں، سابق چیف جسٹس گلزار کے حکم پر نسلا ٹاور گرایا گیا، متاثرین آج بھی دھکے کھا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…