پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانا چاہئے، شاہد آفریدی

6  مئی‬‮  2023

لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کیویز کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں بھی کامیابی اور ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر ہوم ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کہا کہ 102رنز سے کامیابی اور ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننا شاندار ہے، ویلڈن پلیئرز۔

انہوں نے کپتان بابر اعظم کے ون ڈے میں 5 ہزار رنز مکمل ہونے اور میچ میں سنچری بنانے پر مبارک باد بھی دی۔شاہد آفریدی نے چوتھے ون ڈے میں اسامہ میر اور وسیم جونیئر کی بولنگ کی بھی تعریف کی۔انہوں نے لکھا کہ لڑکوں پوری قوم کو بہت فخر ہے، آپ نے آنے والے ورلڈ کپ میں ہماری امیدیں بڑھا دی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اب تک کھیلے گئے چاروں میچز جیت کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں کہ اپنے آپ کو اتنا مضبوط کریں کے کسی کو آنکھیں دکھا سکیں، شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کہ ایشیا کپ مختلف ٹورنامنٹ ہے جبکہ عالمی کب آئی سی سی کا ایونٹ ہے۔ عالمی کپ میں شرکت سے منع کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اس لیے پاکستان کو عالمی کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…