پاکستان کو ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بنانے پر بابر اعظم کو انعام مل گیا

6  مئی‬‮  2023

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان کو ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بنانے پر کپتان بابر اعظم کو انعام مل گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ تک انہیں کپتان برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی باضابطہ ا علان کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نمبر ون بننے والی ٹیم کا کپتان ہوں۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو اس کی مبارکباد دیتا ہوں، کھلاڑیوں کو خاص مبارکباد کہ جن کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے۔کھلاڑیوں نے مختلف اور مشکل حالات میں پرفارم کیا جس سے حوصلہ بڑھا، نمبر ون بننے سے ٹیم کو اعتماد ملے گا۔

بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان پلیئرز کو اعتماد دینے کی کوشش کرتا ہوں، ان سے کہتا ہوں کہ آپ بہترین ہیں اس لیے یہاں ہیں، ہر کھلاڑی ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتا ہے۔کپتان نے کہا کہ اگر کسی ایک سے پرفارم نہ ہو تو دوسرے اس کو کوور کرتے ہیں، ڈریسنگ روم کو منفی باتوں سے دور رکھتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے بڑا ہدف عبور کیا اور کم ٹوٹل کا دفاع بھی کیا، کبھی بولنگ حاوی ہوتی ہے تو کبھی بیٹنگ میچ نکالتی ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز کپتان بابر اعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل 102رنز کے بڑے مارجن سے جیت کی تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…