2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو دی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک

24  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی سال2022 کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق 2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں31.8 ارب ڈالرکی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسدکا توازن خراب ہوا جس سے مقامی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس نے اپنے پارٹنرز کے ساتھ پاکستان کو5.5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیے، سال 2022 میں پاکستان کو 2.6 ارب ڈالرکے رعایتی قرضے دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 2022 میں پاکستان میں سیلاب سے 1730 افراد ہلاک ہوئے، سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا اور معیشت کو 30 ارب ڈالرکا نقصان پہنچایا، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالرکے وعدے ہوئے جن میں سے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…