آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹیم کا اعلان، ایک پاکستانی کرکٹر شامل

19  اپریل‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔ٹیم کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی دو سالہ مدت کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا۔

بابر اعظم نے چمپئن شپ کے دوران 14ٹیسٹ میچز کھیلے اور 08. 61 کی اوسط سے 1527رنز بنائے جس میں 4سنچریاں اور 10نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔چمپئن شپ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے بڑی اننگز آسٹریلیا کے خلاف کھیلی تھی جس میں انہوں نے 196 رنز بنائے تھے۔اعلان کردہ ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز شامل ہیں، پیٹ کمنز کو ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹیم میں بھارت کے رویندرا جڈیجا، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جو روٹ اور جیمز اینڈرسن، سری لنکا کے ڈیموتھ کرونا رتنے اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا شامل ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک انگلینڈ میں شیڈول ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم کو شامل کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…