امریکا میں ٹِک ٹاک چیلنج نے بچے کی جان لے لی

19  اپریل‬‮  2023

اوہائیو(این این آئی)امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک وائرل ہونے والے ٹک ٹاک چیلنج نے بچے کی زندگی ختم کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 13 سالہ جیکب اسٹیونز نے اپنے فالوورز کو متاثر کرنے کی کوشش کے دوران انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ساتھ 14 گولیاں نگل لیں۔رپورٹس کے مطابق جیکب اسٹیونز اپنی لاپرواہی کی وجہ سے اسپتال میں 6 دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد موت کے منہ میں چلا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق جیکب اسٹیونز نے غنودگی کی حالت میں داخل ہونے کے لیے اینٹی ہسٹامائنز کی 12 سے 14 گولیاں کھانے کی کوشش کی جو کہ تجویز کردہ مقدار سے 6 گناہ زیادہ تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طبی حوالے سے اینٹی ہسٹامائنز جو درد کی شکایت پر دی جاتی ہے اور اسے الرجی، انفلوئنزا اور دیگر امراض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے امریکی نوجوان لڑکے والدین نے دنیا بھر میں والدین کو اس خطرناک ٹک ٹاک وائرل چیلنج سے متعلق خبردار کیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کئی افراد ٹک ٹاک ویڈیوز کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…