مریم نواز اور شہباز شریف بریت معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف کا فریق بننے کا فیصلہ

8  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)مریم نواز اور شہباز شریف کی عدالتوں سے بریت کے خلاف نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے سے گریز کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف نے اس معاملے میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا،تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سینیٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے

سپریم کورٹ آف پاکستان میں باضابطہ درخواست دائر کر دی گئی ۔عدالت عظمیٰ سے پاکستان تحریک انصاف کو معاملے میں فریق بننے کی اجازت کے حصول کی استدعا کر دی ۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ امپورٹڈ سرکار نے رجیم چینج کے بعد سب سے پہلا وار نیب پر کیا، نیب قانون میں ترمیم اور اس کے لر کاٹنے کا بنیادی مقصد اربوں روپوں کی چوری پر پکڑ سے نجات حاصل کرنا تھا۔ انہوںنے کہاکہ شریفوں کی بے جا مداخلت اور دبائو کے باعث نیب کے چئیرمین اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ اعظم سواتی نے کہاکہ نیب کی جانب سے مریم نواز اود شہباز شریف کی بریت کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں سے گریز کی ضرب قومی مفادات پر پڑتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف قوم کا لوٹا گیا مال ہضم کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔ اعظم سواتی نے کہا کہ چنانچہ تحریک انصاف نے معاملے میں فریق بننے کے لئے باضابطہ طور پر عدالتوں سے رجوع کر لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت سے ملتمس ہے کہ اس اہم ترین معاملے میں وفاق پاکستان میں عوام کی نمائندہ سب سے بڑی جماعت کو معاملے میں فریق بننے کی اجازت دی جائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…