آئی پی ایل نے کین ولیمسن کو ورلڈکپ سے باہر کروادیا

6  اپریل‬‮  2023

ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی) نیوزی لینڈ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انجری کے باعث آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء سے باہر ۔کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد وہ لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔

وطن واپسی پر ان کا مکمل چیک اپ ہوا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہوگا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آپریشن کے بعد ان کے ری ہیب کے لیے اتنا وقت لگے گا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ کین ولیمسن بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء سے قبل مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔کین ولیمسن نے کہا کہ انجری کے دوران اب تک ان کے ساتھ جو سب کی طرف سے تعاون کیا گیا ہے وہ اس کے مشکور ہیں۔کیوی کپتان نے کہا کہ اس طرح کی انجری کا ہونا مایوس کن ہوتا ہے لیکن اب میرا فوکس ہے کہ میں سرجری کراں اور اپنا ری ہیب شروع کروں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کچھ وقت لگے گا لیکن میں بھرپور کوشش کروں گا کہ فیلڈ میں واپس آں۔کین ولیمسن نے کہا کہ ورلڈ کپ تک واپسی کا امکان نہیں ہے، میری تمام سپورٹ کوچ اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…