سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

29  مارچ‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو کاروباری اتار چرھا کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی،اور انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا،200پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 39800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 43ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے

سرمائے کا مجموعی حجم 61کھرب روپے سے گھٹ کر60کھرب روپے پر آگیا اور64.62فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40188پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم فروخت کے دبا کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی جس کے بعد نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ بھی رک گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 202.48پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40082.37پوائنٹس سے گھٹ کر39879.89پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 55.94پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 14827.30پوائنٹس سے کم ہو کر14771.36پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26556.14پوائنٹس سے کم ہو کر26369.54پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 43ارب12کروڑ1لاکھ22ہزار29روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 61کھرب37ارب88کروڑ3ہزار136روپے سے کم ہو کر60کھرب94ارب75کروڑ98لاکھ81ہزار107روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو3ارب روپے مالیت کے 10کروڑ87لاکھ95ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو3ارب روپے مالیت کے 8کروڑ 72لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

گذشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 303کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 72کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،194میں کمی اور37کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ24لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 93لاکھ98ہزار،پاسکتان المونیم 76لاکھ38ہزار،پاک انٹر نیشنل بلک 60لاکھ18ہزار اور نشاط ملز لمیٹڈ 45لاکھ17ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے خیبر ٹیکسٹائل کے بھا میں 25.79روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 369.70روپے ہو گئی اسی طرح20.89روپے کے اضافے سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت 304.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھا میں 497.67روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 18002.33روپے ہو گئی اسی طرح130.20روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 5103.50روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…