عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے

25  مارچ‬‮  2023

لاہور (این این آئی)25 مارچ کے دن پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتا تھا، ان یاد گار لمحات کو گزرے 31 برس بیت گئے۔میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل میں انگللینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز سکور کیے تھے، اس وقت کے کپتان عمران خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی، جاوید میانداد نے 58 رنز کاحصہ ڈالا جبکہ انضمام الحق 42، وسیم اکرم 33 رنز رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔جواب میں انگلیند کی ٹیم 227 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی، نیل فیر برادر 62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے 3،3 عاقب جاوید نے 2 وکٹ جبکہ کپتان عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کرسکے۔دوسری جانب پاکستان کے تاریخی لمحات کی کچھ تصاویر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شیئر کی ہیں۔ 25 مارچ کے دن پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتا تھا، ان یاد گار لمحات کو گزرے 31 برس بیت گئے۔میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل میں انگللینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…