ریلیف چاہیے تو کل سوا 2 بجے تک کمرہ عدالت میں موجود ہوں، جج کی عمران خان کو حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پہنچنے کی ہدایت

20  مارچ‬‮  2023

لاہور (این این آئی) لاہورہائیکورٹ نے دو مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر کاروائی منگل دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر آپکو ریلیف چاہیے تو منگل دوپہر دو بجے تک عمران خان کمرہ عدالت میں موجود ہونا چاہیے۔جسٹس شہباز رضوی نے کہا کہ یہ نہیں ہو گا کہ سماعت ملتوی کی جائے اور عمران خان آ رہے ہیں، عمران خان اسلام آباد میں پیشی پر گئے اور دو نئی ایف آئی ایف آئی درج ہو گئیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کیا درخواستوں پر دستخط عمران خان کے ہیں؟۔ عمران خان کے درخواستوں پر دستخط بظاہر سکین لگتے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ دونوں دستخط عمران خان کے ہیں لیکن scannedہیں۔عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ آج بروز منگل تک عمران خان کی درخواست پر کارروائی ملتوی کی جائے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں درج مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کیں تھیں، عمران خان نے اپنی درخواست میں مقف اختیار کیا تھا کہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…