تحریک انصاف کے ورکرز نے دوبارہ  زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا

18  مارچ‬‮  2023

لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) زمان پارک میں پولیس کے آپریشن کے بعد دوبارہ پی ٹی آئی ورکرز نے کنٹرول سنبھال لیا ہے، انہوں نے عمران خان کے پہنچنے سے قبل ہی دوبارہ کینال روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں، دوسری جانب نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ

سنٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ کسی بھی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے لاہور پولیس نے اسلام آباد پولیس کی معاونت کی اور اس دوران شدید مزاحمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پر پٹرول بم سے حملے کئے گئے اور انکو پتھروں اور ڈنڈوں سے مارا گیا۔ اس دوران لوگوں نے کروڑوں روپے کی املاک کا نقصان کیا اور رینجرز اور پولیس کی گاڑیاں بھی توڑی گئیں جس پر وہاں موجود شر پسند عناصر پر مقدمات درج کئے گئے تھے۔ عامر میر نے کہا کہ لاہور کا ایک علاقہ جو نو گو ایریا بنا ہوا تھا اس کو کلیئر کرنے کیلئے پولیس نے کارروائی کی۔ خراب حالات میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پورے صوبے کے حالات اچھے ہیں صرف لاہور کے ایک کونے میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی جاری تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ انٹرویو دیتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ زمان پارک میں حالات پر قابو پا لیا ہے۔ کارروائی کے دوران پولیس پر اندرسے فائرنگ ہوئی اور پٹرول بم پھینکے گئے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی سے طے پایا تھا کہ پولیس کو مطلوب افراد کے وارنٹس کی تعمیل کیلئے قیادت تعاون کریگی مگر ایسا نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…