ایمان دار تاجر بروز قیامت انبیاء کے ساتھ صدیقین کے صف میں کھڑا ہوگا، مولانا طارق جمیل

16  مارچ‬‮  2023

بہاولنگر(این این آئی)معروف عالم دین مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سنایا کہ ایمان دار تاجر بروز قیامت انبیاء کے ساتھ صدیقین کے صف میں کھڑا ہوگا،ان خیالات کا انہوں نے نے ہارون آباد میں پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے مرکزی صدر و چئیرمین میونسپل کمیٹی

حاجی محمد یاسین مرحوم تعزیتی ریفرنس کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم حاجی یاسین اور انکی ٹیم سٹاف نے احیاء فری دستر خوان، تعمیر جنازہ گاہ،مفت آپریشن و ادویات فراہمی جیسے فلاحی کام جاری رکھ کر دْکھی انسانیت کے دل جیت رہے ہیں،مولانا طارق جمیل نیاس موقع پرفرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سنایا کہ ایمان دار تاجر بروز قیامت انبیاء کے ساتھ صدیقین کے صف میں کھڑا ہوگا،سچ بول کر اور رزق حلال پر عمل کرکے ہم اپنی آئندہ نسلوں کا مستقبل روشن،اور دوزخ کے عذاب سے نجات دائمی کا اعزاز پا سکتے ہیں،روحانی پیشوا مولانا طارق جمیل نے اجتماع میں واضح کیا کہ اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضوان اللہ کی تعلیمات کو حرز جاں بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ اگر اچھی آخرت کی تمنا رکھتے ہو تو مخلوق کے ساتھ بہترین طرز عمل اپنائیں ضرورت اس امر کی ہے خاندان کے مقتدر افراد محروم مستحقین کی مراعات میں کمی نہیں آنے دیں۔آخر میں مرحوم حاجی محمد یسین کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…