مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی

13  مارچ‬‮  2023

نئی دہلی( آن لائن)مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی بالخصوص اقلیتوں ، مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی ناکامی میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا ۔گاؤ رکشک کے نا م پر مسلمانوں کے مویشی اور جان خطرے میں ،مْودی کے ہندوستان میں گاؤ ماتا انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی ہو گئے،انتہا پسند گاؤ رکشک گاؤ ماتا کے تحفظ کے نام پر بے گْناہ مسلمانوں کا خون بہانے لگی۔

انڈیا ٹو ڈے نے ہندوستانی پولیس اور گاؤ رکشک گٹھ جوڑ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ ڈالی ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سربراہ گاؤ رکشک بریگیڈ روہتاک کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس انتہا پسند ہندوؤں کے ساتھ مل کر نہتے مسلمانوں کا خون بہانے لگی ہے،گاؤ رکشک بریگیڈ مویشی گاڑیوں پر دھاوا بول کر مسلمانوں کو قتل اور مویشی ہتھیا لیتے ہیں ہم پولیس کے لئے ATMکا کردار ادا کرتے ہیں۔رمیش کمار کا کہنا ہے کہ ہم بندے پولیس کے حوالے کرتے ہیں، پولیس ر شوت لے کر چھوڑ دیتی ہے۔ بعض واقعات میں پولیس ہمارے بندوں کے ساتھ گاؤ رکشک کارروائیوں میں بھی حصہ لیتی ہے۔ بعض اوقات اطلاع ملنے پر پولیس گاؤ رکشک بریگیڈ کو کارروائی کا کہہ دیتی ہے ،گاؤ رکشک کارروائیوں کے دوران مسلمانوں کو قتل کرنا بالکل بھی مشکل نہیں۔ رمیش کمار کے مطابق اْس کی تنظیم کے پاس23یا24لائسنس یافتہ ہتھیار ہیں ۔رمیش کمار نے دعویٰ کیا کہ ہندو انتہا پسند گولیاں اور اسلحہٰ رضا کارانہ طور پر مسلمانوں کو قتل کرنے کی شرط پر عطیہ کرتے ہیں ہریانہ کے ضلع نوح میں گاؤ رکشک تنظیم کے کارکن ٹھاکر منیش کے مطابق بعض کارروائیوں کے دوران جتھا انصاف پر بھی اْکسایا جاتا ہے۔

پولیس گاؤ رکشکوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اْن کا ساتھ دیتی ہے۔ DSPستیش کمار کا کہناہے کہ ہریانہ پولیس مویشی سمگلنگ اور گائے کو زبح کرنے کے الزام میں آئے مسلمانوں کو گرفتار کرنے کی بجائے واپس جتھو ں کے حوالے کر دیتی ہے۔ SHOدھرم سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر ہم مسلمانوں کا ساتھ دیں تو ہمیں غدار قرار دے دیا جاتا ہے۔

مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد 82واقعات میں اب تک43بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے15فروری2023کو راجستھان کے ضلع بھر ت پور میں 2مسلمان نوجوانوں کو گاؤ رکشک بریگیڈ نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیاتھا۔ضلعی پولیس کا دونوں نوجوانوں کو تحویل میں لینے سے انکار، واپس جتھے کے حوالے کر دیا16فروری کو دونوں نواجوانوں کی جلی ہوئی لاشیں گاڑی سے برآمد ہوئیں ۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق صرف دہلی میں 200گاؤ رکشک بریگیڈ ہیں دی گارڈین کی 2016کی رپورٹ کے مطابق گاؤ رکشک بریگیڈ کی اوسط تعداد5ہزار ہے کیا عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے مسلمانوں کے خون میں ڈوبے گوشت کی برآمد پر پابندی نہیں لگا دینی چاہیے؟کیاموودی کا ہندوستان20کروڑ مسلمانوں کے لئے محفوظ ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…