چاروں طرف سے مشکلات میں گھرے عمران خان کو لاہور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

13  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم امتناع میں 20مارچ تک توسیع کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آزادی اظہار کی ضمانت آئین دیتا ہے، عمران خان کے اس بنیادی حق کو سلب نہیں کیا جا سکتا، عمران خان کی تقاریر اور بیانات کو نشر کرنے کی پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے وکلا کو پیمرا کے دائرہ اختیار پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔پیمرا کے وکیل نے کہا کہ پیمرا کا دائرہ اختیار ملک بھر میں ہے، جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ پیمرا کے کسی اقدام کے خلاف کسی بھی عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے عمران خان کی تقاریر دکھانے پر پابندی کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے پیمرا کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی ۔خیال رہے کہ 5مارچ کو پیمرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔عمران خان نے پیمرا کی جانب سے تقاریر نشر کرنے پرپابندی کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے،9 مارچ کو عدالت نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…