اینٹی کرپشن نے عثمان ڈار سمیت تینوں بھائیوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں

9  مارچ‬‮  2023

لاہور ( آن لائن) سابق مشیر پنجاب حکومت عبدالحئی دستی اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر آفس لاہورکے طلب کرنے کے باوجود گزشتہ روز تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔عبدالحئی دستی کے گھر سے چند روز قبل محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے چھاپہ مار کر 15کروڑ روپے سے زائد برآمد کئے تھے۔

عبدالحئی دستی نے مبینہ طور پر رشوت اور کک بیکس سے حاصل کی گئی یہ رقم گھر میں چھپا رکھی تھی۔محکمہ اینٹی کرپشن نے عبدالحئی دستی کو طلبی کا دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے آج تفتیشی افسرکو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔عثمان ڈار کو سیالکوٹ میں پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ میں جاری سکیموں کے ٹھیکوں میں رشوت لینے کے الزام میں درج مقدمہ میں طلب کیا گیا۔عثمان ڈار پر من پسند افراد کو ٹھیکے دیکر نوازنے کاالزام ہے۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے جواب جمع کرانے کے لئے آج 8 مارچ تک کی مہلت مانگی تھی ۔عثمان ڈار، عمر ڈار، عامر ڈار نے سارے منصوبے بغیر نقشہ منظوری کے ٹھیکہ پر دئیے ۔اس کیس میںپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ڈی او جہانگیر بٹ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔جہانگیر بٹ کے بیان کے مطابق ان سے پانچ لاکھ روپے لے کر ان کی ٹرانسفر رکوائی گئی اورایک ٹھیکیدار نے عامر ڈار کی بیٹی کی شادی کا سارا خرچہ اٹھایا۔ترجمان محکہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جہانگیر بٹ کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج ہے اور اسی مقدمہ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور انکے بھائیوں کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن نے عثمان ڈار ، عمر ڈار اور عامر ڈار تینوں بھائیوں کے اثاث جات کی تفصیلات اگلی پیشی پر طلب کر لی ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…