ہمیں بیماریوں سے بچنے کیلئے کزنز کی آپس میں شادیوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے،ڈاکٹر جاوید اکرم

3  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے شیخ زیدہسپتال میں ورلڈہیئرنگ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ ہیئراینڈسپیچ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹرافضال،جسٹس(ر)تصدق جیلانی،بہرہ پن کا شکاربچوں اوروالدین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔بہرہ پن کا شکاربچوں نے

انتہائی خوبصورت اندازمیں ٹیبلوزپیش کئے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ساڈابہرہ پن کے خلاف جہادمیں اہم کرداراداکررہی ہے۔بہرہ پن کاشکاربچوں کاہمیں خودسہارابنناہوگا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پرہیزہمیشہ علاج سے بہترہوتی ہے۔کسی بھی بیماری پرقابوپانے یاتدارک کیلئے ریسرچ کی بنیادی اہمیت ہوتی ہے۔پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ پرخاص توجہ دی جارہی ہے۔پوری دنیابیماریوں پرقابوپانے کیلئے ریسرچ پرتوجہ دیتی ہے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ حکومت پنجاب بہرہ پن کا شکاربچوں کی بحالی کیلئے ساڈاکے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔صحت مندپاکستان بنانے کا خواب بچوں کو صحت مندماحول فراہم کرکے ہی شرمندہ تعبیرہوسکتاہے۔وزیرتعلیم منصورقادرکے ساتھ مل کر ہر سکول میں 9سال کے بچے کی سکریننگ پروگرام لارہے ہیں۔بہرہ پن کی شکایت پر والدین فوری طورپربچوں کو ڈاکٹرزکے پاس لے جائیں۔بہرہ پن کاشکارمعصوم بچوں نے اپنی پرفارمنس سے ثابت کیاہے کہ اللہ پاک نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ ہمیں بیماریوں سے بچنے کیلئے کزنز کی آپس میں شادیوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن10سے12مارچ تک تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کروارہی ہے۔

انسانیت کی بھلائی کیلئے کئے گئے کام کی ذمہ داری خود اللہ پاک اٹھالیتے ہیں۔اسی جذبہ کے تحت جسٹس (ر)اکرم روڈپراپناکلینک کے نام سے مریضوں کامفت ہسپتال چلارہے ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ بہرہ پن کا شکاربچوں کی بحالی کیلئے ہم سب کو مل کرکام کرناچاہئے۔پاکستان میں خاندانوں کی سکریننگ کے ذریعے صحت مندمعاشرہ کی بنیادرکھی جاسکتی ہے۔اللہ پاک بہرہ پن کا شکاربچوں کو صحت کے ساتھ لمبی زندگی عطاکرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…