نوارشریف کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں، سب سے بڑا مجرم عمران آج بھی دندناتا پھر رہا ہے، مریم نواز

3  مارچ‬‮  2023

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوارشریف کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں، سب سے بڑا مجرم عمران آج بھی دندناتا پھر رہاہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ سنتے ہی عمران خان کا پلستر اتر گیا ہے،فواد چودھری کی آڈیوسنی ہے ناں؟، ٹرک پھڑیا گیا ہے،

یہ ٹرک ملک کو لے کر بیٹھ گیا ہے، چاروں پہیے پنکچر کر کے گھر بھیجیں گے،جب مریم نواز شیشہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت یاد آجاتی ہے، توہین عدالت تب ہوتی ہے جب تم اپنی جائیداد، بیٹی چھپاتے ہو، جو شخص اپنی بیٹی کو انصاف نہیں دیگا وہ پاکستان کو کیا دے گا؟ زمان پارک کا نام آج سے ضمانت پارک رکھ دیا ہے،یہ نہ ہو اس نعرے پر کمپین کرنی پڑے الیکشن کراؤ پہلے ترازو برابر کرو،نواز شریف کو انصاف چاہیے اور لے ہم لیکر رہیں گے،ہمیں امپورٹڈ کہنے والا خود ایکسپورٹ ہونے کو تیار بیٹھا ہے اور امریکیوں کے پاؤں پکڑ رہا ہے۔مسلم لیگ (ن)کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو کہتا ہے نوجوان (ن) لیگ کے ساتھ نہیں وہ یہ کنونشن دیکھ لے، انہوں نے کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن چوری کیا گیا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے فتنے، نوسرباز گھڑی چور کو پہلے گوجرانوالہ نے پہچانا تھا، اس کا 2014 کا ناکام دھرنا سب کو یاد ہے۔مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ بڑی تکلیف ہے مریم نے یہ کہہ دیا، وہ کہہ دیا، پرویز النہی کی آڈیو سنی ہے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد کی آڈیو سنی؟ فواد چودھری کی آڈیوسنی ہے ناں؟، ٹرک پھڑیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اب یہ نا کہہ دینا ٹرک مریم نواز چلا رہی تھی، یہ ٹرک اس ملک کو لے کر بیٹھ گیا ہے، اس ٹرک کے چاروں پہیے پنکچر کر کے گھر بھیجیں گے، اب مریم نواز کو کوئی تقریر کرنے کی ضرورت نہیں،

جہاں ٹرک چلتا دیکھو گے خود ہی سمجھ جاؤ گے، جب مریم نواز شیشہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت یاد آجاتی ہے، توہین عدالت تب نہیں ہوتی جب منتخب وزیراعظم کو باہر کر دیتے ہو۔انہوں نے کہا کہ توہین عدالت تب ہوتی ہے جب تم اپنی جائیداد، بیٹی چھپاتے ہو، اسی جھوٹ کیساتھ تم نے 4 الیکشن لڑے، نواز شریف کی بیٹی گوجرانوالہ، تمہاری کدھرکھڑی ہے؟

جو شخص اپنی بیٹی کو انصاف نہیں دے گا وہ پاکستان کو کیا دے گا؟ اپنے گھر کے 300 کینال کا جھوٹا سرٹیفکیٹ جمع کراتا ہے، ایسے شخص کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے توہین عدالت ہوتی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاناما سے کیس شروع ہوا تو بیچ میں سے اقامہ نکلا، اپنے باپ کا ہاتھ پکڑ کر ہفتے میں 5 دن پیش ہوتی تھی تب توہین عدالت نہیں ہوتی تھی، نواز شریف اپنی مرتی ہوئی بیوی کو چھوڑ کر واپس آیا تھا،

اس وقت کہا جاتا تھا نواز شریف ایک گھنٹے میں عدالت پیش ہو، لاڈلے کو عدالت بلا رہی ہے اور وہ پلاسٹر دکھا دیتا ہے، 5 ماہ سے پلاسٹر اترنے کا نام نہیں لے رہا، نواز شریف، کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق اڑاتے تھے آج پلاسٹر والی ٹانگ دکھا دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل کر دیا گیا، مجھے دس سال کیلئے نااہل کر دیا گیا، گھڑیاں چوری کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، چور، ڈاکو دندناتا پھرتا ہے تب توہین عدالت ہوتی ہے،

نواز شریف کے خلاف دنوں، ہفتوں میں فیصلے آتے تھے، کیا اس ملک میں مجرم کا فیصلہ کرنے والا کوئی ہے؟ کیا اس مجرم کا فیصلہ قیامت پر چھوڑ دیا ہے، جواب دو۔مریم نواز نے کہا کہ پہلے کہتا تھا غلامی نامنظور اور اب امریکا کے پاؤں گر کر معافی مانگ رہا ہے، زمان پارک کا نام آج سے ضمانت پارک رکھ دیا ہے، گزشتہ روز ضمانت پارک میں امریکیوں سے ملاقات کر رہا تھا، آج اسی امریکا کے ہاتھوں ایکسپورٹ ہونے کو تیار بیٹھا ہے،

لوگوں کی گاڑیوں پر سٹیکر لگوا کر خود امریکا سے معافی مانگ کر پتلی گلی سے نکل گیا۔انہوں نے کہاکہ جیل بھرو تحریک آہوں، سسکیوں سے اختتام تک پہنچی، تاریخ میں پڑھا تھا دنیا میں جیل بھرو تحریکیں بڑی کامیاب ہوتی تھیں، اس سے زیادہ ناکام تحریک نہیں دیکھی، تم جیبیں بھرو اور کارکن جیلیں بھریں۔انہوں نے کہا کہ یہ شخص منشیات کا عادی ہے، کیا ایسے نشئی شخص کے حوالے قوم کی تقدیر کی جا سکتی ہے؟ آئی ایم ایف کے ساتھ قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ کر کے کہتا ہے مہنگائی کیوں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سہولت کار جسٹس (ر) کھوسہ، جسٹس (ر) ثاقب نثار ڈیم والا بابا منہ چھپا کر گھر بیٹھا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید نے ان کے ساتھ مل کر سازش کی۔ انہوں نے کہاکہ سہولت کاروں سے پوچھنا چاہتی ہوں کیوں ایسے شخص کو بچانا چاہتے ہو جس کی کشتی گہرے پانیوں میں ڈوب چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کو پتا ہے وہ ختم شد، عمران خان اپنے انجام کو پہنچ گیا، سہولت کاروں سے پوچھتی ہوں کیوں ایسے شخص کو بچانا چاہتے ہو، وہ تو ڈوب گیا تم لوگ کیوں اپنی نوکریوں کو ڈبونے کے پیچھے پڑے ہو۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو اپنی جماعت کا بڑا عہدہ دے دیا۔ مریم نواز نے کہاکہ الیکشن جب بھی ہو بولو تیار ہو، گوجرانوالہ اور مسلم لیگ (ن) بھی الیکشن کیلئے تیار ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ الیکشن کے میدان میں اترچکی ہے، یاد رکھنا ہارنے نہیں جیتنے کے لیے میدان میں اترے ہیں، ہمیں کہتے ہیں الیکشن سے ڈرتے ہیں چوہے کی طرح چھپنے والو اپنا انتخابی نشان ٹرک رکھ لو۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ہاتھ، پاؤں باندھے ہوئے ہیں، جو بڑا مجرم ہے وہ آج بھی دندناتا پھر رہا ہے، سنا ہے ٹانگ کا پلاسٹر اتارنے کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہیے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سنتے ہی اب پلاسٹر اتر گیا ہے واہ۔ انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ والو میرا ساتھ دو، یہ نہ ہواس نعرے پر کمپین کرنی پڑے الیکشن کراؤ لیکن ترازو برابر کرو، نواز شریف کو انصاف چاہیے اور لے کر رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…