اداروں کی تضحیک، عدالت نے مریم نواز کو طلب کرلیا

1  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست 6مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کر دی ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے مریم نواز کیخلاف

توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار رانا شاہد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز اپنی جماعت کی سینئیر نائب صدر ہیں اور چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھال چکی ہے، انہوں نے سرگودھا میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئیاعلی عدلیہ مخالف بیان بازی کی۔مریم نواز نے اپنے خطاب کے ذریعے اعلی عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، ان کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر ہوئی اور اگلے روز اخبارات میں پرنٹ ہوئی، آئین کے تحت اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت مریم نواز کو عدالت طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت نے درخواست پر مزید سماعت کے لیے 6 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کے کیسز کو 6تاریخ کے لیے رکھا ہے، اس کیس کو بھی اسی دن سنیں گے۔ عدالت نے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو اکٹھا کردیا ۔مقامی وکیل نے رانا ثنااللہ ،اعظم نذیر تارڑ ،طلال چوہدری سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…