آپ رشوت میں 5 کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی وصول کرنے والے پہلے کرپٹ وزیر اعظم ہیں، مریم نواز کی عمران خان پر شدید تنقید

25  فروری‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مابین ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی ، مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے’’بگڑی ہوئی شہزادی ‘‘ قرار دینے کے جواب میں عمران خان کو ’’ سازشوں کا بادشاہ ‘‘

قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا ’’چور ڈاکو‘‘کا بیانیہ منہ کے بل گر چکا، آپ 190 ملین پاؤنڈ کی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، بیوی کے زیورات، توشہ خانہ کی ڈکیتی، رشوت میں 5 کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی وصول کرنے والے پہلے کرپٹ وزیر اعظم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر پی ڈی ایم اور ’’بگڑی ہوئی شہزادی‘‘مریم کے سوچے سمجھے حملوں کا مقصد الیکشن سے فرار ہے، مریم نواز بگڑی ہوئی شہزادی ہیں جو کرپشن کے پیسوں سے پلی بڑھی ہیں،الیکشن سے فرار کیلئے یہ آئین کی خلاف ورزی پر بھی تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ پر حملہ کرکے یہ لوگ وفاق کو نقصان اور پاکستان میں جنگل کے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو ’’سازشوں کا بادشاہ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپکی چیخیں غلط نہیں کیونکہ آپ اپنے گاڈ فادر فیض اور ان کی باقیات کی مدد سے ’’سازشوں کے بادشاہ‘‘ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ فیض اور ان کی باقیات کی سازشوں پر پھلتے پھولتے اور زندہ رہتے ہیں، اب آپ دیکھیں گے کہ ’’بگڑی ہوئی شہزادی‘‘آپکو کیسے مات دیتی ہے، تمہارے جیسے لاڈلے اور پیادے ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائینگے۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ آپ کا ’’چور ڈاکو‘‘کا بیانیہ منہ کے بل گر چکا،

آپ 190 ملین پاؤنڈ (58 ارب) کی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اس کے علاوہ بیوی کے زیورات، توشہ خانہ کی ڈکیتی، رشوت میں 5 کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی وصول کرنے والے پہلے کرپٹ وزیر اعظم ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ عدالتوں سے فرار اختیار کر رہے ہیں، التواء کی بھیک مانگ رہے ہیں جو کہ آپ کے مجرم ہونے کا واضح اعتراف ہے، مرد بنو اور قانون کا سامنا کرو۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…