ٹک ٹاک کے صارفین کی جاسوسی میں ملوث ہونے کا انکشاف

25  فروری‬‮  2023

نیویارک (این این آئی)جدید ٹیکنالوجی نے ہم سب کو خوردبین کے نیچے رکھ دیا ہے۔ الیکٹرانک آلات کے ذریعہ ہم سب کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ یہی وہ آلات ہیں جن سے ہم وابستہ ہو چکے ہیں۔ انہیں الیکٹرانک آلات کے ذر یعہ سوشل میڈیا ایپس بھی زندگیوں کا حصہ بن گئی ہیں۔

لوگوں کو ان ایپس کی لت پڑ چکی ہے تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپس آپ کے ہر اقدام کی پیروی کرنے لگی ہیں۔یہ ایپ لاکھوں ناپسندیدہ صارفین سے بڑے پیمانے پر ذاتی ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں ۔ تاہم کچھ ایپس دوسروں کے مقابلے زیادہ معلومات جمع کرنے والی ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق سائبر سکیورٹی کمپنی انٹرنیٹ 2.0کے ذریعہ کئے گئے ایک مطالعہ میں کہاگیاکہ ٹِک ٹاک ڈیٹا اکٹھا کرنے کا سب سے بڑا ٹول بن گیا ہے۔ یہ ایپ کسی بھی دوسرے سوشل میڈیا ایپ سے زیادہ معلومات اکٹھا کرنے میں ملوث ہے۔ دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ جس کی ملکیت چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ہے کے دنیا بھر میں تقریبا 1 بلین فعال صارفین ہیں۔ تاہم اس کے سورس کوڈ میں انڈسٹری کی اوسط سے دو گنا زیادہ ٹریکرز ہیں۔ٹک ٹاک کا بوٹ خفیہ طور پر صارفین کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے تاکہ الگورتھم کو ٹھیک بنایا جا سکے جو اس کی مرکزی فیڈ کو طاقت دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…