نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 اہم شخصیات کے نام سامنے آگئے

22  فروری‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کے لیے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور شروع کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذاتی وجوہات پر آفتاب سلطان کے چیئرمین نیب کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد حکومت نئے چیئرمین کے لیے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس وقت حکومت کے زیر غور ناموں میں سابق بیوروکریٹس عرفان الٰہی اور اعظم سلیمان کے نام شامل ہیں، جن پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی۔عرفان الٰہی سابق وفاقی سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی سمیت کئی اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں، جب کہ اعظم سلیمان سابق چیف سیکریٹری، سابق سیکریٹری داخلہ سمیت اہم عہدوں پر فائض رہے ہیں۔اعظم سلیمان اس وقت صوبائی محتسب پنجاب کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں سے مشورہ کر کے نام فائنل کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…