الیکشن کی تاریخ دینے کا اعلان، صدر کی اوقات ہی نہیں وہ ایسے فیصلے کریں،وزیر دفاع برس پڑے

20  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے پر کہا ہے کہ صدر کی اوقات ہی نہیں وہ ایسے فیصلے کریں، آئین نے صدر کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا اختیار نہیں دیا،عارف علوی اپنے اوقات سے باہر نکل رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے پر کہا کہ صدر کی اوقات ہی نہیں وہ ایسے فیصلے کریں،وہ اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ ہوا، ڈیفالٹ کی کوئی صورت نہیں بن رہی، البتہ ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں، ادارے ریونیو جمع کرنے میں ناکام ہیں، بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں لیکن میں نام نہیں لوں گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی آبادی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے، جو چیزیں زرمبادلہ نہیں بنا رہیں، ان کا کوئی حل سوچنا ہوگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ4ہزار روپے پر 1400، 1500 کنال پر مال روڈ پر گالف کلب دیا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے، اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں، غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزر کیوں چلاتے ہیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی۔صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…