بابراعظم اور عماد وسیم کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

15  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق نائب کپتان عماد وسیم کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپورٹس صحافی عمران صدیقی نے بتا یا کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران بابر اعظم

عماد وسیم اور محمد عامر سے نہ ملے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریننگ سیشن کے دوران بابر اعظم نے شرجیل خان سے ملاقات کی ۔دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کراچی کنگز کیلئے بے شمار خدمات ہیں ، بطور کھلاڑی ہم سب کو آگے دیکھنا ہے ۔ کپتانی سے ہٹائے جانے کی خبروں پر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے میں میری مرضی بالکل بھی نہیں تھی اگر وہ واپس آنا چاہیں تو یہ ان کے اور فرنچائزکے مالک سلمان اقبال کا معاملہ ہے ۔ بابر اعظم سے نہ تو میں نے کپتانی لی ہے اور ان کو دی ہے میں کون ہوتا ہوں یہ فیصلے کرنے والا ۔ انکا کہنا تھا کہ پلیئرز کے آنے اور جانے سے فرنچائز کو فرق نہیں پڑتا فرنچائز کو کھلاڑیوںکی کمی نہیں ہوتی ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…