گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز اور دیگر کھلاڑیوں کی فلمی انداز میں انٹری

13  فروری‬‮  2023

کراچی(این این آئی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ معین خان نے فلمی انداز میں انٹری کرکے لوگوں کی توجہ سمیٹ لی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور کوچ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی اسپانسر شپ معاہدے کے لیے ہیلی کاپٹر میں آمد ہوئی، فرنچائز کے مالک ندیم عمر

سمیت کپتان سرفراز احمد، کھلاڑی سعود شکیل، محمد نواز اور کوچ معین خان ہیلی کاپٹر میں معاہدے کی تقریب میں پہنچے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور رئیل اسٹیٹ کمپنی کی شراکت داری ہوئی ہے۔مقامی رئیل اسٹیٹ کمپنی پورے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے باضابطہ اسپانسر رہے گی۔تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور دونوں فریقین کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جبکہ گلیڈی ایٹرز اور کمپنی کے نمائندے نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، افتخار احمد، جیسن رائے، محمد حسنین، نوین الحق، عمر اکمل، وِل اسمیڈ، ونندو ہسارنگا، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ، احسن علی، عمید آصف، محمد زاہد، عبدالبنگل زئی، ایمل خان، مارٹن گپٹل اور عمیر بن یوسف پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ کی ٹیم اپنا افتتاحی میچ 15 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ملتان میں کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…