کاش میری ‘ارینج میرج’ ہوتی تو یہ مجھ پر احسان ہوتا، جمائما گولڈ سمتھ

12  فروری‬‮  2023

لندن (این این آئی)پی ٹی آئی کے چیئرمین، سابق وزیرِاعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ کاش میری ارینج میرج ہوئی ہوتی تو یہ مجھ پر احسان ہوتا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے شادی کرتے وقت مجھے بلند اخلاقی معیار کی تلاش تھی۔

جمائما کا کہنا ہے کہ سوچتی ہوں کہ اگر میرے والدین سمجھ دار ہوتے تو میری شادی طے کرتے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کے خلاف نہیں، یہ بڑی سرمایہ کاری مگر کم منافع والی چیز ہے۔واضح رہے کہ 49 برس کی جمائما نے 21 برس کی عمر میں عمران خان سے شادی کی تھی۔جمائما کی نئی فلم ‘واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو ودھ اٹ’ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جو پاکستان میں گزرے دور کا احاطہ کرتی ہے۔جمائما نے فلم عمران خان سے 9 برس تک رہی شادی کے دور سے متاثر ہو کر بنائی ہے، فلم میں لو اور ارینج میرج کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔جمائما کی والدہ لیڈی اینابیل سے سرجیمز گولڈ اسمتھ کا افیئر رہا تھا، تاہم سر جیمز گولڈ اسمتھ نے اینابیل کو چھوڑ کر دوسری شادی کر لی تھی۔سرجیمز گولڈ اسمتھ کہتے تھے کہ محبوبہ سے شادی کرنے والا نئی اسامی پیدا کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…