دبئی میں فی مربع فٹ کے حساب سے مہنگے فلیٹ کی فروخت کا نیا ریکارڈ

9  فروری‬‮  2023

دبئی (این این آئی)دبئی میں ایک ریئل سٹیٹ کمپنی نے اس ہفتے تھری بیڈ روم کا ایک فلیٹ 13 ہزار 543 درہم فی مربع فٹ کے حساب سے فروخت کیا ہے۔دبئی میں فی مربع فٹ کے حساب سے مہنگے فلیٹ کی فروخت کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔ دبئی کی تاریخ میں اب تک اتنا مہنگا فلیٹ کبھی فروخت نہیں کیا گیا۔

الامارات الیوم کے مطابق اس سے قبل جو فلیٹ انتہائی مہنگا فروخت ہوا تھا اس کی فی مربع فٹ قیمت 12 ہزار 624 درہم تھی۔ریئل سٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ‘دبئی نے دنیا کے مالدار ترین افراد کے رہائشی مرکز کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔اس کے ثبوت میں گزشتہ اور رواں برس کے پہلے ماہ کے دوران ہونے والے مہنگے سودے ہیں۔ ریئل سٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ‘دبئی میں رہائش پذیر مالداروں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پْرآسائش اپارٹمنٹس خریدنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ جمیرا بے میں مہنگے فلیٹس کے سودے ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی میں مہنگا ترین فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت ہوا تھا۔ اسے دبئی کی ریئل سٹیٹ مارکیٹ کی تاریخ میں فلیٹ کا سب سے مہنگا سودا مانا جا رہا تھا ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…