نگران وزیر اعلی کا تقرر، پنجاب میں 2018 جیسی صورتحال پیدا ہو گئی

22  جنوری‬‮  2023

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں نگران وزیر اعلی کی تقرری پر سیاسی جماعتوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے بعد گیند اب الیکشن کمیشن کے کورٹ میں چلی گئی۔پارلیمانی پارٹی کی جانب سے نگران وزیر اعلی کے تقرر کا حتمی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں ایک بار پھر 2018 جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

5 برس قبل بھی حکومت نے نگران وزیر اعلی کیلئے جسٹس (ر) سائر علی اور ایڈمرل (ر) ذکا اللہ کے نام تجویز کیے تھے۔اپوزیشن کی جانب سے ایاز امیر اور حسن عسکری کو نامزد کیا گیا تھا، فریقین کے متفق نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تھا، الیکشن کمیشن کی جانب سے حزب اختلاف کے حسن عسکری عہدے پر فائز ہوئے، وہ بطور نگران وزیر اعلی انتخابات کے انعقاد میں کامیاب رہے۔آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے نگران وزیر اعلی کے تقرر کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس(آج ) اتوار کو بلا لیا، اجلاس میں عہدے پر تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے دو، دو ناموں پر غور ہو گا۔حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ حزب اختلاف نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…