نیٹ فلکس کو فلائٹ اٹنڈنٹ کی تلاش تنخواہ سالانہ تین لاکھ 85 ہزار ڈالر دئیے جانے کا امکان

19  جنوری‬‮  2023

لندن (آن لائن) نیٹ فلکس نے اپنے نجی طیارے کیلئے فلائٹ ایٹنڈنٹ کی تلاش شروع کر دی ہے، جس کی تنخواہ سالانہ تین لاکھ 85 ہزار ڈالر دی جا سکتی ہے۔

نیٹ فلکس کے مطابق کمپنی کسی ایسے امیدوار کو یہ نوکری دینا چاہتی ہے جو آزاد فیصلہ سازی، احتیاط اور بہترین کسٹمر سروس‘ جیسی صلاحیتیں رکھتا ہو، وہی بہترین امیدوار ہوگا جو ہدایات کے مطابق بلند حوصلے کے ساتھ آپریٹ کر سکے۔اشتہار میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیم نیٹ فلکس کو موثر انداز میں دنیا تک پہنچنے میں مدد کرتی ہے تاکہ کمپنی پوری دنیا میں خوشیاں پھیلاتی رہے۔فلائٹ ایٹنڈنٹ کو ایک سْپر مڈ سائز جیٹ‘ پر ڈیوٹی دینے کے ساتھ ساتھ کئی کام کرنے ہوں گے، جیسے اْڑان سے قبل ہنگامی صورتحال کے سامان، کاک پِٹ، کیبن اور گیلیری کا جائزہ لینا بھی ان میں شامل ہو گا۔ جبکہ طیارے پر لوڈنگ اور سٹاکنگ کے وقت 13.6 کلو گرام تک وزنی سامان اٹھانے کی بھی طاقت جاب کا حصہ ہے۔کامیاب امیدوار کو کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں رہنا ہوگا تاہم اس کے لیے امریکہ کے اندر اور باہر سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…