واٹس ایپ میں انقلابی فیچر متعارف، انٹرنیٹ کے بغیر بھی چلانا ممکن ہوگیا

7  جنوری‬‮  2023

نیویارک (این این آئی)دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ شیئرنگ ایپلی کیشن واٹس نے اب تک کا انقلابی فیچر متعارف کراتے ہوئے پراکسی سپورٹ متعارف کرادی جس کے بعد اسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی چلانا ممکن بن گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے سال 2023 کے آغاز میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کو متعارف کراتے ہوئے

تصدیق کی کہ اب ایپلی کیشن کو پراکسی سپورٹ کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق اس وقت ایران سمیت متعدد ممالک میں لوگوں کو ایک دوسرے سے منقطع کرنے کے لیے انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا ہے یا پھر واٹس ایپ سمیت دیگر ایپس کو بلاک کردیا گیا ہے جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔بلاگ میں بتایا گیا کہ انسانی حقوق کی بحالی اور لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ کروانے کے لیے ہی واٹس ایپ پراکسی سپورٹ متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کی مدد سے لوگ انٹرنیٹ کی بندش اور ایپس پر پابندی کے باوجود واٹس ایپ کو آسانی سے استعمال کر سکیں گے۔واٹس ایپ کے مطابق پراکسی سپورٹ کے باوجود صارفین کے میسیجز اور کالز اینڈ ٹو اینڈ رہیں گی، یعنی انہیں واٹس ایپ اور میٹا سمیت پراکسی سرور نہ دیکھ سکیں گے اور نہ ہی سن سکیں گے۔فیچر کے تحت واٹس ایپ خود انٹرنیٹ فراہم نہیں کرے گا بلکہ دنیا کی مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے بنائے گئے پراکسی نیٹ ورک سروف مفت انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔پراکسی انٹرنیٹ سرور نہ صرف انٹرنیٹ فراہم کریں گے بلکہ یہ واٹس ایپ پر پابندی کے باوجود اسے وہاں چلانے کے قابل بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…