سٹرائیک ریٹ 130یا 135سے اوپر،شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی میں سلیکشن اور سٹرائیک ریٹ کے بیان پر وضاحت

4  جنوری‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کے انتخاب کے لئے سٹرائیک ریٹ کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر وضاحت دے دی۔حال ہی میں نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹونٹی کیلئے کہہ دیا ہے کہ وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائیگا

جس کا سٹرائیک ریٹ 130یا 135سے اوپر نہ ہو، ہماری جاب ہے جس کیلئے مختلف چیزیں شیئر کی جارہی ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اچھی انڈرسٹینڈنگ پیدا ہو رہی ہے۔شاہد آفریدی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے سٹرائیک ریٹ کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے تھے، اسی دوران ایک ٹوئٹ بھی سامنے آئی جس میں درج تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا سٹرائیک ریٹ 127.80 اور وکٹ کیپر محمد رضوان کا سٹرائیک ریٹ 126.62 ہے اور اب چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کہہ رہے ہیں کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 130سے 135سٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے منتخب ہو نگے۔صحافی یحیحی حسینی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کے اس ٹوئٹ کے بعد انہیں شاہد آفریدی کی جانب سے کال کر کے وضاحت دی گئی ہے کہ یہ بات انہوں نے ڈومیسٹک سے قومی ٹیم میں آنے والوں کے لیے تجویز کی ہے۔یحیحی حسینی نے لکھا کہ چیف سلیکٹر ہمارے سپر سٹار تھے اور ہیں، اس ٹوئٹ پر ان کا مجھے پیغام آیا کہ یہ بات انہوں نے ڈومیسٹک سے قومی ٹیم میں آنے والوں کے لیے تجویز کی ہے، بوم بوم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد انہوں نے صرف ون ڈے سکواڈ منتخب کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…