بابر ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی، سلیکشن کمیٹی انہیں بھرپور سپورٹ کرے گی،شاہد آفریدی

31  دسمبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی کپتان اعظم کو ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی انہیں بھرپور سپورٹ کرے گی۔شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم آکر دوسرے ٹیسٹ کیلئے وکٹ کا معائنہ کیا اور کیوریٹر سے بھی گفتگو کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

شاہد آفریدی نے کاہکہ ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ آگے جائے لیکن جن پچز پر ہم نے کھیلا ہے اس سے ہم آگے نہیں جا سکتے، ایسی پچز سے بولرز کو کافی نقصان ہو سکتا ہے، ہم اس سے اچھی وکٹ بنا سکتے ہیں، دوسرے ٹیسٹ کے لیے باؤنسی وکٹ کی کوشش کریں گے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ کرکٹ بورڈ نے موقع دیا ہے اور مجھے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں پتا ہے، میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور پی سی بی انتظامیہ کے درمیان رابطے کا کافی فقدان لگتا ہے، چیئرمین سلیکشن کمیٹی کا پلیئرز سے براہ راست رابطہ ضروری ہے، پلیئرز سے انفرادی بات چیت کرکے اندازا ہوا کہ مسائل کیا ہیں، خواہش ہے کہ مدت مکمل ہونے سے قبل 2 ٹیمیں بنائیں تاکہ بینچ مضبوط ہو۔عبوری چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ اکیلا شو نہیں چلاتا، پاور شیئرنگ سے آپ اور بھی زیادہ پاور فل ہوتے ہیں، حارث سہیل اور فخر زمان سے خود رابطہ کرکے ان کا ٹیسٹ لیا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں، بابر اعظم کا فیصلہ اچھا لگا، سلیکشن کمیٹی بابر کو بھرپورسپورٹ کرے گی۔سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ اگر میں انصاف نہ کر پایا تو میرا کام مکمل نہیں ہو گا، میرے ہوتے ہوئے پرفارمرز کو موقع ضرور ملے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…