واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی، اہم فیچر متعارف

24  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسیجنگ انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے طویل عرصے بعد بالآخر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو واپس لانے کا فیچر متعارف کرادیا۔تفصیلات کے مطابق جون 2022 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ کے ماہرین ایپلی کیشن پر غلطی سے

ڈیلیٹ ہوجانے والے میسیج کوواپس لانےکے لیے ان ڈو (undo) فیچر پر کام کر رہے ہیں۔بعد ازاں کمپنی نے مذکورہ فیچر کی آزمائش کے لیے محدود صارفین کو اس تک رسائی دی تھی، تاہم اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔مذکورہ فیچر اس وقت کام کرتا ہے جب کوئی بھی صارف کسی میسیج کو غلطی سے سب کیلئے ڈیلیٹ کرنے کے بجائے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کرتا ہے۔عام طور پر صارفین کسی گروپ یا چیٹ میں غلط میسیج بھیجنے کے بعد اس کو ڈیلیٹ کرتے وقت ایک عام غلطی کر بیٹھتے ہیں اور وہ میسیج کو تمام افراد یعنی وصول کرنے والے افراد سمیت ہر کسی کے بجائے صرف اپنے لیے ہی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں تاہم اب اگر کوئی بھی شخص کسی میسیج کو غلطی سے دوسروں کے بجائے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کرے گا تو اسی وقت اسے اسکرین پر ان ڈو (undo) کا لفظ نظر آئے گا۔اور صارف ان ڈو (undo) کے لفظ کو کلک کرکے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو واپس لا سکیں گے اور پھر وہ اسے سب کے لیے ڈیلیٹ کرسکیں گے۔مذکورہ فیچر اس وقت کام نہیں کرے گا جب صارف کوئی بھی میسیج سب کے لیے ڈیلیٹ کرے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…