بلاول بھٹو کی امریکہ میں گرفتاری کی خبریں ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا

22  دسمبر‬‮  2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکہ میں گرفتاری کی خبریں،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا

اسلام آباد( آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ کا مقصد جی 77 وزارتی کانفرنس تھا۔دورے کے دوران سیلاب سے متعلق ڈونرز کانفرنس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ایک سوال پر ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھا وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ میں گرفتار کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 6 ماہ میں 16 ممالک کے دورے کیے۔وزیر خارجہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین ، نے سوئٹزرلینڈ، ترکی، ازبکستان، کمبوڈیا کے علاوہ امریکہ، جرمنی، چین، مصر، سعودی عرب، انڈونیشیا اور سنگاپور کے دورے کیے، ترجمان دفتر خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو تنخواہوں اور فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ پر کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان مشنز کو فنڈز کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔معاملے پر وزارت خزانہ سے رابطہ میں ہیں۔تاخیر کی وجہ کچھ تکنیکی مراحل تھے۔جلد تمام سفارتخانوں کو مکمل فنڈز مل جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…