عامر لیاقت کے بیٹے کو غسل کے وقت باپ کے قتل کا پتا چل گیا تھا: دانیہ شاہ کی والدہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

21  دسمبر‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ عامر کے بیٹے کو غسل کے وقت باپ کے قتل کا پتا چل گیا تھا اس لیے وہ بھاگ گیا۔عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمیٰ بی بی نے کہا کہ میری بیٹی بیوہ ہے اور حق دار ہے ۔

ہم شروع سے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے پوسٹ مارٹم کروائیں، بشریٰ کیوں روک رہی ہے؟ ہم عامر کے مرنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں اور یہ لوگ ہم پر کیس کررہے ہیں؟ ایف آئی اے نے ہم پر کیس کیا، لودھراں پولیس اور ایف آئی اے کے 10 لوگ تھے جنہوں نے میرا ہاتھ توڑا، بچی کو مارا اور بغیر دوپٹے اور جوتی کے بچی کو گاڑی میں لودھراں سے کراچی لے آئےدانیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ کہہ رہی ہے کہ عامر کی کوئی پراپرٹی نہیں مگر عامر کی اربوں کی پراپرٹی ہے،عامر کے قتل کی کارروائی ہونی چاہیے اور جو جرم میں شامل نکلے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔سلمیٰ بی بی نے مزید کہا کہ عامر کے بیٹے نے غسل کے وقت ان کے جسم پر نشان دیکھ لیے تھے اس لیے وہ بھاگ گیا کیوں کہ اسے پتا چل گیا تھا میرے باپ کا قتل ہوا ہے اور میری ماں اس قتل کو چھپا رہی ہیں۔دانیہ اور عامر لیاقت کی خلع پر ان کی والدہ کا کہنا تھا ہم نے درخواست دائر کی تھی لیکن خلع نہیں ہوئی تھی 5 جون کو ہماری صلح ہوگئی تھی جس کی ویڈیو کا الزام لگا وہ فوت ہوچکا ہے اب کسی کو یہ حق نہیں ملتا کہ وہ کیس کرے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…