توشہ خانہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے،پہلے مرید چور نکلا پھر مرشد بھی چور نکلی،طلال چودھری کی شدید تنقید

15  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء طلال چودھری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے،پہلے مرید چور نکلا پھر مرشد بھی چور نکلی،حجاز مقدس ننگے پائوں جانیوالا ان سے ملے تحائف بیچتا رہا،لیول پلائنگ فیلڈ کے بعد صاف اور شفاف الیکشن ہوگا،ملک میں استحکام ہوگا تو ہی سیاست ہوگی،

یہ وقت غریب کیلئے سوچنے کا ہے۔جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر مسلم لیگی رہنماء طلال چودھری نے کہا کہ توشہ خانہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، عمران خان کو دو ممالک سے تقریبا 6 ارب مالیت کے تحائف ملے،6ارب کے تحائف کی قیمت 3 کروڑ لگوائی گئی،بشری بی بی کے نام سے جیولری کی رسیدیں بنوائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرید چور نکلا پھر مرشد بھی چور نکلی۔ انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس ننگے پائوں جانے والا ان سے ملے تحائف بیچتا رہا،عمران خان نے ضوابط کے برخلاف تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر ہی بیچ دیئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو دی گئی تفصیلات میں بیٹی کا نام چھپایا،خان صاحب !صادق و امین ناجائز کاموں میں ملوث نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے زکوۃ چھوڑی ، نہ گھڑی اور نہ کسی کا مال۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دے رہے؟۔ انہوں نے کہا کہ لیول پلائنگ فیلڈ کے بعد صاف اور شفاف الیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب ادارے آئین و قانون کی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام ہوگا تو ہی سیاست ہوگی،یہ وقت غریب کیلئے سوچنے کا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…