انشاء اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

14  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا بنانے کی خواہش رکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح مایوسی ہوگی،سابق حکومت کی تباہ حال معیشت کو بحال کریں گے،ان شا اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

سابق حکومت کی تباہ حال معیشت کو بحال کریں گے،ان شا اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔قبل ازیں اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو ملکی معاشی صورت حال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو قرضوں کی واپسی کے شیڈول اور آئی ایم ایف سے جاری بات چیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، علاوہ ازیں معاشی ٹیم نے وزیر اعظم کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت ڈالر کی قدر کے محرکات کے حوالے سے بھی بتایا۔موجود وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ معیشت کو مستحکم اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈالر، گندم اور یوریا کی افغانستان سمگلنگ کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈالر کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے تمام اداروں میں روابط مضبوط کرتے ہوئے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت مالیاتی اداروں سے کی گئی کمٹمنٹ کو پورا کرے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…