اب یکم نومبر2008سے لیکرآج تک سرکاری ہیلی کاپٹربارے کوئی پوچھ نہ ہوسکے گی، خیبرپختونخوا اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی

12  دسمبر‬‮  2022

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اورشورشرابہ کے باوجود صوبے کے سرکاری ہیلی کاپٹرنجی مقاصدکیلئے کرائے پر استعمال کے حوالے سے بل کی کثرت رائے سے منظوری دیدی۔ اپوزیشن نے بل کو پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان کردیا ۔ایوان نے لائیوسٹاک پراجیکٹ ملازمین کی

مستقلی کے حوالے سے بل بھی متفقہ طور پر منظورکرلیااس حوالے سے وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے خیبرپختونخواوزراء(تنخواہیں،مراعات واستحقاق)دوم ترمیمی بل2022اور خیبرپختونخواریگولرائزیشن آف سروسزآف پراجیکٹ ایمپلائز آف ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ(ایکسٹنشن)آف ارسٹ وائل فیڈرل ایڈمنسٹرڈٹرائیبل ایریازبل مجریہ2022ایوان میں منظوری کیلئے پیش کئے اس دوران اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسردارحسین بابک نے کہاکہ یکم نومبر2008سے لیکرآج تک سرکاری ہیلی کاپٹربارے کوئی پوچھ نہ ہوسکے گی حکومت اعدادی اکثریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی طور پر ہیلی کاپٹر سے متعلق بل پیش کرنا چاہتی ہیں حکومت چاہتی ہیں کہ عمران خان نے جتنا خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا ہے،ان سے کوئی نہیں پوچھے، عمران خان نے صوبائی کے تمام علاقوں میں سیاسی جلسوں کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا اسفندیار ولی خان ،مولانا فضل الرحمان ،نواز شریف اور دیگر لوگوں کے خلاف چور چور کے نعروں کے ذریعے پروپیگنڈا کیا گیا ،صوبائی حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ہمارے دور میں بدعنوانی کے ثبوت سامنے لائے، رکشوں کے پیچھے نعرے لکھ کر ہمارے پیچھے پروپیگنڈے کئے گئے، بل اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنر کے پاس جائے گا گورنر سے درخواست کرتا ہوں کہ اس قانون کی منظوری سے قبل اس کو واپس کرے،

جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق ابھی تک کسی نے رولز نہیں بنائے، ہم چاہتے ہیں کہ 2008 سے اب تک ہیلی کاپٹر سے متعلق رولز نہ ہونے کو کور دیا جائے ، اے این پی رکن خوشدل خان نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ہیلی کاپٹر کے اس بل کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی ، موجودہ حکومت نے خود این آر او لیا ہے،

اعدادی اکثریت کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، صوبائی اسمبلی میں زیادہ تر قانون عوامی مفاد کی بجائے ذاتی مقاصد کے لیے پیش کئے جاتے ہیں ،ایم پی اے عنایت اللہ نے کہاکہ جماعت اسلامی ہیلی کاپٹر کے اس قانون کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرینگے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے لیے حکومت کو الگ قانون لانا چاہے ماضی میں سرکاری ہیلی کاپٹر کو رکشے کو استعمال کیا جارہا ہے،اب اس غیر قانونی کو کور کیا جارہا ہے،

یہ ہیلی کاپٹر اب ایمرجنسی کی بجائے تفریحی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا،ن لیگ کے رکن اختیار ولی نے کہاکہ صوبہ 1 ہزار روپے کا مقروض ہوچکا ہے،لیکن یہاں ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بل پاس کیے جارہے ہیں ، خرچے کم اور سادگی اپنانے کے دعویدار اب ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پاس کر رہی ہے جب حکومت نے بل کی شق وار منظوری دیناشروع کی تو اپوزیشن اراکین نے ہیلی کاپٹر کے قانون پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کاگھیراو کیا اور این ار او نامنظور کے نعرے لگائے

واضح رہے کہ بل کے تحت کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر یا جہاز اب نجی مقاصد کے لئے کرائے پر بھی استعمال کیا جاسکے گانجی مقاصد کیلئے کرائے پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کے لئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے اجازت لینی ہوگی نجی مقاصد کے لئے ہیلی کاپٹر یا جہاز کے کرایہ کا تعین حکومت وقتا فوقتا کریگی وزیر اعلی،وزراء اور سرکاری افسران ضرورت پڑنے پر اپنے معاونین کے علاوہ دیگر افراد بھی ہوائی سفر پر ساتھ لے جاسکتے ہیں ترمیم کے تحت یکم نومبر 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال درست تصور ہوگا بل کے تحت یکم نومبر 2008 کے بعد سے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر صوبائی حکومت سے کوئی سوال نہیں ہوگا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…