انگلینڈ کو مبارک ہو ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کم بیک کرے گا، وزیراعظم کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب

5  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں وفاقی وزرا، سفارتکاروں، چیئرمین پی سی بی سمیت دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے شرکت کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ

امید ہے پاکستان دوسرا ٹیسٹ جیتے گا، انگلینڈ کو مبارک ہو ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کم بیک کرے گا، بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، سترہ سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی ، پاکستان اور انگلینڈکے درمیان کرکٹ مشترک ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئے ان کے مشکور ہیں۔ بین اسٹوکس کا پوری قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہو وزیراعظم نے پاکستان برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔وزیراعظم نے تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی اور کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے حکم نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کا نوٹس بھی لیا اور اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ برینڈن میک کولم کے آنے سے تبدیل ہوئی، انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی، ملتان میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…