بنائیں کسی بولر کو کپتان ، پھر دیکھتا ہوں ایسی پچ بنتی ہے یا نہیں؟ عاقب جاوید پنڈی کی پچ پر برہم

5  دسمبر‬‮  2022

راولپنڈی (این این آئی) سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ سے متعلق برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مٹی میں پلے کنٹینٹ انگلینڈ سے زیادہ ہے بس تیاری کی بات ہے۔ایک انٹریومیں انہوں نے کہا کہ ان کو آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے بعد احساس نہیں ہوا کہ انگلینڈ نے آنا ہے،

نیوزی لینڈ نے آنا ہے تو ہمارا پچ کا کیا پلان ہے؟ ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سے پچ نہیں بنتی تو کس سے بنتی ہے؟ ہم جب تک پچز کا ایک انسٹی ٹیوٹ نہیں بنائیں گے اور کیوریٹر کو پتا نہیں ہوگا کہ پچ بنتی کیسی ہے؟ سری لنکا میں ٹرننگ پچز بنتی ہیں وہاں سے بندہ لایا جاسکتا ہے۔ عاقب جاوید نے کہاکہ ہم نے خود دیکھا ہے کہ اسپن پچ بنتی کیسی ہے؟ پنڈی میں اچھا خاصا اسی مٹی پر بانس ہوتا تھا ہم بھی کھیلے ہیں، ہماری مٹی میں پلے کنٹینٹ برا نہیں ہے، انگلینڈ سے زیادہ ہے بس تیاری کی بات ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ آپ کسی بولر کو کپتان بنائیں تو پھر میں دیکھتا ہوں ایسی ڈیڈ پچ بنتی ہے، پھر ایسی پچز کبھی نہیں بنے گی کیوں کہ کوئی بولر جان بوجھ کر اپنی کمر تڑوانے کیلئے ایسی پچ نہیں بنوائے گا۔ عاقب جاوید نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ سے متعلق برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مٹی میں پلے کنٹینٹ انگلینڈ سے زیادہ ہے بس تیاری کی بات ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…